متحدہ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ناصر جمال کو انفارمیشن کمیٹی میں بھیج دیا گیا

United

United

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر ناصر جمال اور رکن ڈاکٹر صغیر احمد کی خدمات واپس لے لی گئیں۔

متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی رابط کمیٹی نے رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ناصر جمال کی گو ناگوں مصروفیات کو مد نظر رکھتے ہوئے۔

ان کی ذمہ داریان رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر اور رکن کی حیثیت سے واپس لیکر ان کی خدمات سینٹرل انفارمیشن کمیٹی کے سپرد کردی ہیں کہ انہیں جو بھی وقت ملے وہ اپنی صلاحیتیں نیو ز کمیٹی کو دی۔

دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے رابطہ کمیٹی کے رکن اور صو بائی وزیر ڈاکٹر صغیر احمد کو بھی رابطہ کمیٹی کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا ہے تاکہ وہ بحیثیت وزیر صحت اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے پورا کر سکیں اور سندھ میں صحت سے متعلق معاملات کو بہت کر سکیں، متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی تو ثیق کر دی ہے۔