سیالکوٹ (جیوڈیسک) سیالکوٹ میں متحدہ قومی موومنٹ کے ضلعی نائب صدر باؤ انور کو قتل کر دیا گیا، باؤ انور کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد گھر پہنچا دی گئی، آج شام 4 بجے نماز جنازہ ادا کی جائے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔
پوسٹ مارٹم کے بعد لاش گھر منتقل، نماز جنازہ 4 بجے ادا ہو گی۔ ایم کیو ایم سیالکوٹ کے نائب صدر باؤ انور شہاب پورہ روڈ پر اپنے ریسٹورنٹ کے باہر کھڑے تھے کہ تین موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے 50سالہ باؤانور موقع پر دم توڑ گئے۔
فائرنگ سے ان کے دو ملازم زخمی بھی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد باؤ انور کی لاش ان کے گھر پہنچا دی گئی ہے ۔ مقتول کی نماز جنازہ آج 4 بجے ادا کی جائے گی جس میں رابطہ کمیٹی کے ارکان کی آمد بھی متوقع ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سیالکوٹ میں ایم کیو ایم کے عہدیدار کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
شہباز شریف نے ڈی پی او سیالکوٹ سے واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملزموں کی فوری گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔