بلوچستان (جیوڈیسک) بھی جعلی وردیوں میں کارروائیاں کرکے ایف سی کو بدنام کیا گیا سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فون پر گزشتہ رات بات ہوئی ہے۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) امید ہے کہ ایم کیو ایم کارکنان کی بازیابی کے حوالے سے دھرنے نہیں دے گی۔ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کو لڑانے والی تیسری قوت اب ایم کیو ایم کو فورسز سے لڑانے کی سازش کررہی ہے، جسے ہم جلد بے نقاب کریں گے۔
وزیر اعظم بیرون ملک دورے پر اپنے چھوٹے بھائی کو لیکر جاتے ہیں میڈیا انہیں کہے کہ وہ وزیر اعلیٰ سندھ کو بھی دورے پر ساتھ لے کر جائیں۔ وزیرستان میں دہشتگردی کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانیں گے فوج کارروائی کرے پوری قوم ان کے ساتھ ہے۔
سندھ اسمبلی کی کارروائی دیکھنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے رینجرز پر عائد کردہ الزام پر ڈی جی رینجرز نے اس کی تردید کردی ہے اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ایم کیو ایم کے الزام کے بعد اس بات کی تصدیق کریں کہ وہ کون سے تیسری قوت ہے جو ایم کیو ایم اور فورسز کو لڑانے کی سازش کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں بلوچستان میں بھی ایف سی کی جعلی وردیوں میں ملبوس دہشتگردوں نے کارروائیاں کرکے ایف سی کو بدنام کیا تھا اور ہم نے نہ صرف ان ملزمان کو بے نقاب کیا بلکہ انہیں جعلی وردیوں کے ساتھ گرفتار بھی کیا تھا۔ ہم تحقیقات کررہے ہیں کہ کراچی میں بھی ایسا ہی تو نہیں ہورہا۔