متحدہ سے دوستی جاری رہے گی، رحمان ملک

Rehman Malik

Rehman Malik

کراچی (جیوڈیسک) سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ الطاف حسین اور آصف علی زرداری نے فیصلہ کیاہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کی دوستی جاری رہے گے۔ وہ صدر کی ہدایت پر کل کراچی کا دورہ کر کے ایم کیو ایم کے گلے دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

ذرائع سے گفتگو میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ لندن میں ان کی ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے آزادانہ ماحول میں ملاقات ہوئی۔ ان کے بیمار ہونے یا جیل میں ہونے کی افواہیں غلط ہیں۔ اسلام آباد واقعہ پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ چودھری نثار سمجھ دار آدمی ہیں، انہوں نے سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ہو گا۔