لندن (جیوڈیسک) ہائے اس زود پشیمان کا پشیمان ہونا۔ تیرہ سال بعد برطانیہ عراق میں کیے گئے قتل وغارت پر پچھتانے لگا۔
برطانیہ کے سابق نائب وزیر اعظم جان پریسکوٹ کا کہنا ہے کہ عراق پر حملہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی تھا۔ ٹونی بلیئر نے برطانیہ کو اس غیر قانونی جنگ میں جھونکا۔
برطانوی اخبار سنڈے مرر میں لکھے گئے مضمون میں سابق نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہیں تاحیات اس تباہ کن فیصلے کے ساتھ زندگی بسر کرنی ہو گی۔
پریسکوٹ کے مطابق کوئی دن ایسا نہیں جاتا جب وہ عراق جنگ میں مارے گئے برطانوی فوجیوں اور لاکھوں عراقیوں کے بارے میں نہ سوچتے ہوں۔