برطانیہ (اصل میڈیا ڈیسک) برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 لاکھ 37 ہزار سے زائد نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے۔ انگلینڈ اور ویلز میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1 لاکھ 37 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں نئی ٹرم کے آغاز پر سیکنڈری طلبہ پر اسکول میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اٹلی میں 61 ہزار اور فرانس میں 58 ہزار سے زائد نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
فرانس میں آج سے ویکسین شدہ افراد کے کورونا مثبت ٹیسٹ آنے پر قرنطینہ کی مدت 10 دن سے کم کر کے 7 دن کر دی گئی جبکہ ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں قرنطینہ کی مدت 5 روز ہو گی اس کے علاوہ غیر ویکسین شدہ افراد کو ٹیسٹ مثبت آنے پر 10 روز قرنطینہ کرنا ہو گا۔
رپورٹس کے مطابق فرانس میں آج سے 6 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی ہو گا۔