لندن (جیوڈیسک) تیز بارشیں ، بے قابو سمندر ، طاقت ور ہوائیں ، برطانیہ ایک بار پھر خطرناک طوفان کیٹی کی زد میں ہے ، سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ، ملک کے مختلف حصوں میں وارننگ جاری کر دی گئی۔
برطانیہ میں طاقت ور ہوا کے طوفان کیٹی نے تباہی مچا دی ۔ ہوا کی رفتار 100 سے 106 گلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ جنوبی حصے میں واقع سمندر میں خطرناک لہریں اُٹھنے سے پانی کناروں سے باہر آ گیا ۔ طاقت ور ہواؤں کے باعث نائن ایلمز ڈسٹرکٹ میں کئی دیواریں گر گئیں۔
کراؤلی ٹاون کے گیٹ وک ایئر پورٹ پر تیز ہواؤں کے سبب بیس سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ ویلز میں ییلوجبکہ لندن اور جنوب مشرقی حصوں میں ایمبر وارننگ جاری کرتے ہوئے ساحلی علاقوں میں رہنے والوں کو سفر سے نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔