لندن (جیوڈیسک) برطانیہ میں قریب الموت مریضوں پر کیے جانے والے ایک مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ ہزاروں مریضوں پر ان کے خاندان والوں کو بتائے بغیر ’بحال نہ کیا جائے‘ کے احکامات لاگو کیے گئے۔
رائل کالج آف فِزیشنز نے ایسے دو لاکھ کیسوں کی جانچ کی جس میں سے تقریباً 40 ہزار خاندان اس بات سے لاعلم تھے کہ ان کے مریضوں کی جان نہ بچانے کی کوشش کے احکامات انھیں بتائے بغیر جاری کیے گئے تھے۔رپورٹ کے مصنف پروفیسر سلیم احمد زئی نے کہا کہ مریضوں کو یہ بات نہ بتانا ’ناقابلِ معافی‘ ہے۔