لندن (جیوڈیسک) آج کل کے نوجوان 10کلو وزن بھی اٹھا نہیں پاتے لیکن برطانیہ میں ایک ایسی دادی ماں بھی ہیں جنہوں نے 50 سے 100 کلو وزنی لوہا اٹھا کر ویٹ لفٹنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔
یہ خاتون کوئی شوقیہ کھلاڑی نہیں بلکہ اس عمر میں بھی باقاعدگی سے ایکسر سائز اور ویٹ لفٹنگ کرتی ہیں اور یہ مظاہرہ بھی انہوں نے ایک نیشنل ویٹ لفٹنگ کے مقابلے کے دوران کیا۔
ان 70 سالہ معمر خاتون نے کئی سو کلو وزن اٹھایا تو ان کے ارد گرد کھڑے نوجوان ان کی طاقت کو حیرانی سے دیکھتے ہی رہ گئے۔