برطانیہ (جیوڈیسک) لندن میں دہشت گردی کے واقعات پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ برطانیہ کی ہر قسم کی مددکے لیے تیار ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ضرورت ہے کہ تحفظ کے لیے سفری پابندیوں کا اطلاق کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی شہریوں کو چوکنا اور مضبوط رہنا ہو گا۔
ادھر امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ لندن واقعے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، امریکا نے لندن میں امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔