, لندن (جیوڈیسک) برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق انگلینڈ میں گزشتہ نو برسوں میں جگر کی بیماریوں سمیت زیادہ شراب پینے والی بیماریوں میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ہر سال تقریباً ڈھائی لاکھ لوگ ہنگامی حالت میں ہسپتال منتقل ہوتے ہیں ۔ اعداد و شمار کے مطابق زیادہ شراب پینے سے لاحق بیماریوں کی زیادہ شرح شمالی انگلینڈ ، کے غریب ترین علاقوں اور 45 سے 64 سالہ مردوں میں پائی جاتی ہے ۔
برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے سب سے سستی شراب کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ زیادہ شراب پینے سے بیمار ہونے والے لوگوں کا زیادہ تر تعلق انگلینڈ کی آبادی کے غریب ترین 20 فیصد حصے سے ہوتا ہے ۔ زیادہ شراب پینے پر ہسپتال پہنچنے والی 15 سے 19 سالہ لڑکیوں کی تعداد اپنے ہم عمر لڑکوں کے مقابلے میں 1.4 گنا زیادہ تھی ۔