لندن (جیوڈیسک) غیر قانونی اسلحہ اور منشیات رکھنے کے جرم میں 2 پاکستانی نژاد شہریوں کو 16 سال تک کی سزا سنا دی گئی ہے۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر قانونی اسلحہ اور منشیات رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر ازلے ورتھ کراؤن کورٹ نے 26 سالہ حمزہ ملک اور 27 سالہ پیام مفتی کو بالترتیب 16 اور 10 برس کی سزا سنا دی ہے۔ عدالت نے دونوں کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور 21 ہزار یورو کی منشیات اسمگل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی۔
واضح رہے کہ حمزہ ملک اور پیام مفتی کو لندن پولیس نے گزشتہ برس جون میں گرفتار کیا تھا، دونوں کے والدین کا تعلق پاکستان سے ہے۔