گلاسگو (ڈاکٹر مسفر حسن) برطانیہ میں کشمیر کے مسئلہ پر کام کرنے والی سیاسی تنظیموں کے نمائندہ وفد نے گلاسگو سی سکائش نیشنل پارٹی کے لیڈر الیکس مائن ایم پی سے ملاقات کی وفد لبریشن لیگ برطانیہ کے صدر ڈاکٹر مسفر حسن لبریشن فرنٹ برطانیہ کے جنرل سیکرٹری تحسین گیلانی، چوہدری عبدالمجید سکائش نیشنل پارٹی، شمس رحمان، شکیل شاہ جے کے ایل ایف اور دیگر شامل تھے۔
کشمیر میں جاری موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مسفر نے کہا کہ کشمیر کے قریب لوگ گذشتہ تین ماہ سے زائد عرصہ سے کرفیو میں رہ رہے ہیں اور وادی کشمیر میں زندگی بالکل معطل ہے وہاں کی صورتحال اس بات کا تقاضہ کرتی ہے کہ خطہ جو کہ تین نیو کلئیر طاقتوں کے کے درمیان واقعہ ہے میں امن کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کیئے جائیں۔
شمس رحمان نے ایم پی کو پوری ریاست جموں کشمیر کے حالات کے بارے میں آگاہ کیا انہوں نے ایم پی کو آزاد کشمیر میں سیاسی عمل پر آئینی پابندیوں ار گلگت میں عوامی خواہشات کے حوالے سے آگاہ کیا۔
جے کے ایل ایف کے نمائندہ جناب شکیل شاہ نے جماعت کے سربراہ یاسین ملک کی خراب صحت اور علاج کی سہولت کی عدم دستیابی اور انکے خاندان کو ملک صاحب سے ملاقات پر ویزہ نہ ہونے کے باعث درپیش مشکلات سے آگاہ کیا لبریشن فرنٹ کے جنرل سیکرٹری جناب تحسین گیلانی لوگوں کو درپیش مشکلات کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔
ایم پی وفد کے ساتھ اپنی جدوجہد پر گفتگو کرتے ہوئے انتخابی عمل میں شمولیت کی اہمیت پر بات کی انہوں نے یاسین ملک اور انکے خاندان کو درپیش مشکلات کے حوالے سے اپنی مدد کا یقین دلایا۔
سکائش نیشنل پارٹی کے راہنما جناب چوہدری عبد المجید نے ایم پی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے پرامن سیاسی تصفیہ کے لئے انکی مدد کشمیری عوام کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔