برمنگھم (جیوڈیسک) برطانونی شہر برمنگھم میں مقیم پندرہ سالہ زہرا صادق اپنی دوستوں کے ہمراہ بس میں سفر کر رہی تھی۔ کنڈکٹر کے ٹکٹ مانگنے پر زہرا نے ٹکٹ دکھائی تو خاتون کنڈکٹر غصے میں آ گئی اور میک اپ ہونے کے باعث زہرا کو پندرہ برس کا ماننے سے انکار کر دیا جبکہ 35 پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے زبردستی ویرانے میں بس سے اتار دیا۔
زہرا کو شہر میں داخل ہونے کے لئے چار میل کا سفر تنہا پیدل طے کرنا پڑا۔ زہرا کے خاندان نے واقع کو تعصب قرار دیتے ہوئے نیشنل ایکسپرس بس سروس سے رابطے کی کوشش کی تاہم بس سروس کی جانب سے بات کرنے سے انکار کر دیا گیا۔