لندن (جیوڈیسک) برطانیہ میں بھی نون اور جنون میں ٹھن گئی ، پی ٹی آئی نے حسین نواز جبکہ نواز لیگ نے عمران خان کے بیٹوں کے گھر کے باہر مظاہروں کا اعلان کردیا ۔ پاناما لیکس پر سیاست کا بازار گرم ہوگیا جس نے اب لندن کا رخ کرلیا ۔ تحریک انصاف نے وزیر اعظم نواز شریف کے بیٹے حسین نواز کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرے کا اعلان کیا ہے ۔
مسلم لیگ ن برطانیہ نے بھی جوابی احتجاج کا اعلان کر دیا ۔ لیگی کارکن آج عمران خان کے بیٹوں کے گھر کے سامنے مظاہرہ کریں گے ۔ مظاہرے کی اجازت کیلئے مسلم لیگ ن نے درخواست جمع کرا دی ۔