لندن (جیوڈیسک) سکاٹ لینڈ پولیس اور کسٹمز حکام نے ٹیکس چوری کے الزام میں امین مرزا کے گھر اور تین سٹورز پر چھاپے مارے۔ پولیس کے مطابق اسکے گھر سے چار لاکھ پونڈ جبکہ ایک سٹور کے سیف سے پانچ لاکھ پونڈ ملے۔
اسکاٹ لینڈ پولیس کا کہنا ہے ٹیکس چوری کا معاملہ بڑا پیچیدہ ہے اس لیے تفتیش میں طویل عرصہ لگ سکتا ہے۔ مرزا مسلم لیگ نون کے سکاٹ لینڈ کے صدر ہیں۔
اخبار نے امین مرزا کی سابق برطانوی وزیراعظم گورڈن براؤن کے ساتھ ایک تقریب میں اتاری گئی تصویر بھی شائع کی ہے۔
امین مرزا کے اسٹور ایچ ایم آر سی کے نام سے رجسٹرڈ ہیں۔ کمپنی ترجمان نے کسی نوعیت کی تحقیقات کئے جانے کی تردید کی ہے۔ اخبار کے مطابق مرزا امین سے رابطہ کیا مگر کوئی ردعمل سامنے نہ آیا۔