لندن (جیوڈیسک) ڈی جی ایم آئی فائیو نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب پارلیمنٹ میں تفتیش کے اختیارات سے متعلق متنازعہ بل پر بحث ہونے والی ہے۔
پارکر نے برطانوی خفیہ ایجنسی کے کاموں کی تعریف کے ساتھ ساتھ خبردار کیا کہ برطانیہ اس وقت تک محفوظ نہیں ہو سکتا جب تک خفیہ اداروں کو مواصلاتی نظام کی چھان بین کے اختیارات نہیں دیے جاتے۔
مسٹر پارکر کے مطابق برطانیہ کو اندرونی اور بیرونی خطروں کے ساتھ ساتھ ذرائع مواصلات کے ذرائع سے بھی خطرہ ہے۔