برطانیہ کو دہشت گردی کا سب سے بڑا خطرہ لاحق ہے، نیا الرٹ جاری

London

London

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ نے دہشت گردی کے خطرے کا نیا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ برطانوی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ برطانیہ کو دہشت گردی کا سب سے بڑا خطرہ لاحق ہے۔ لندن ٹرین دھماکوں کے بعد برطانیہ میں بڑا دہشت گرد حملہ ہو سکتا ہے۔

پچھلے د س برسوں میں دہشت گردی کے 40 واقعات کو روکا گیا ہے۔ ان واقعات میں ممبئی طرز کا حملہ اور طیارہ مار گرانے کی سازش بھی شامل تھی۔ عوام ائرپورٹس اور مارکیٹوں کے آس پاس نظر رکھیں۔