لندن (جیوڈیسک) برطانیہ میں نوجوان ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث ہزاروں آپریشن ملتوی کر دیے گئے، مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
برطانوی حکومت سے نئے کنٹریکٹ پر مذاکرات کی ناکامی کے بعد نوجوان ڈاکٹروں نے بدھ کی صبح سے چوبیس گھنٹے کی ہڑتال شروع کردی ہے۔ نئے کنٹریکٹ کے تحت نوجوان ڈاکٹروں کو کام زیادہ کرنا ہوگا جبکہ تنخواہ بھی کم ہوگی۔
ہڑتال کے باعث ہزاروں آپریشن ملتوی کردیے گئے ہیں جس سے مریضوں کو شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔