کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور بابر غوری اسلام آباد روانہ ہو گئے۔ متحدہ قومی موومنٹ کا دو رکنی وفد آج وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کریگا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ جبکہ وزیر اعظم کی جانب سے آج بلائی جانے والی کانفرنس میں بھی ڈاکٹر فاروق ستار اور بابر غوری شرکت کریں گے۔