کراچی (جیوڈیسک) تھانہ بریگیڈ کی حدود میں جلسے کے دوران ایم کیو ایم کی تقریروں میں حساس اداروں کے افسران کو دھمکیاں دی گئیں جس بنا پر مقدمہ سرکار کی مدعیت میں بغاوت اور انسداد ہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
مقدمے میں ٹیلی گرافک ایکٹ کی دفعہ بھی شامل ہے۔ مقدمہ میں ایم کیو ایم کے قائد سمیت فاروق ستار، رؤف صدیقی ، وسیم اختر، خالد مقبول صدیقی ، کنور نوید جمیل سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔