کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین آج مولانا عبدالعزیز کی گرفتاری، لال مسجد کو گرانے اور مدرسہ حفصہ کو بند کرنے کے مطالبے پر مخالفین کے اعتراضات کا جواب دیں گے۔ الطاف حسین نے 19 دسمبر کو سانحہ پشاور کے خلاف نکالی گئی ریلی سے خطاب کیا تھا
جس میں انہوں نے مولانا عبدالعزیز کی گرفتاری، لال مسجد کو ڈھانے اور مدرسہ حفصہ کو بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ان مطالبوں پر بعض سیاسی اور مذہبی رہنماوں، تجزیہ نگاروں، اور اینکر پرسنز نے اعتراضات کئے تھے۔ ایم کیو ایم کے اعلامیے کے مطابق الطاف حسین آج ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں ان تمام اعتراضات کا جواب دیں گے۔