ابوظہی ٹیسٹ: پاکستان سے فتح صرف 2 وکٹ کی دوری پر

Test Match

Test Match

ابوظہبی (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کے لئے 480 رنز کا ہدف ملا تھا، چوتھے دن کھیل کے اختتام پر کیویز نے آٹھ وکٹ پر 174 رنز بنالئے اور اب ابوظہبی ٹیسٹ جیتنے کے لیے نیوزی لینڈ کو 306 رنز درکار جبکہ پاکستان کو صرف 2 وکٹوں کی ضرورت ہے۔

متحدہ عرب امارات کے صحرا میں کنگروز کے بعد کیویز بھی پاکستان کے جال میں پھنس گئے ہیں، مصباح الحق آج پندرہواں ٹیسٹ جیت کر پاکستان کے سب سے کامیاب کپتان بن جائیں گے۔ پاکستانی اوپنر محمد حفیظ نے کپتان مصباح الحق کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مصباح بہترین انسان اور سمجھدار کپتان ہے۔