نیو یارک (جیوڈیسک) فلسطینی پرچم لہرانے کی قرارداد کیلئے جنرل اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی۔ قرارداد کے حق میں ایک سو انیس ووٹ ڈالے گئے۔
امریکا اور اسرائیل سمیت آٹھ ممالک نے اسکی مخالفت کی جبکہ پینتالیس ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
اقوام متحدہ میں فلسطین کے نمائندے ریاض منصور نے قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا قرارداد کی منظوری سے فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ ہموار ہو گی۔