سان فرانسسكو (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کا چارٹردنیا کا قطب نما ہے جس کے مقاصد کے حصول میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے سیاسی تدبر ناگزیر ہے جبکہ ملالہ یوسف زئی نئی نسل کی مشعل بردارہیں۔
اقوام متحدہ کے چارٹر کی منظوری کی سترہویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ یو این چارٹر دنیا کو قریب تر لانے کے لیے انسانی امیدوں اور خواہشات کی علامت ہے۔ اس دستاویز پر دستخط کر کے اقوام متحدہ کے بانیوں نے وہ کچھ حاصل کیا۔
جسے ناممکن سمجھا جاتا تھا۔آج کی دنیا پر یہ ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ سب کی بھلائی کے لیے اجتماعی کاوشیں کی جائیں۔ تقریب میں ملالہ یوسف زئی، نینسی پلوسی، کیلیفورنیا کے گورنر ایڈون لی اورسان فرانسسکو کے میئر نے بھی شرکت کی۔
بان کی مون نے امریکی سپریم کورٹ کی طرف سے ہم جنس پرست شادیوں کو جائز قراردینے کے فیصلے کو مساوی انسانی حقوق کی جانب اہم پیشرفت قرار دیا۔