نیویارک (جیوڈیسک) اقوامِ متحدہ کے تعزیتی اجلاس میں کراچی ایئر پورٹ پر حملے کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ جنرل اسمبلی کے 69 ویں اجلاس کیلئے یوگنڈا کے وزیر خارجہ سیم کوٹیسا کو صدر منتخب کر لیا گیا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان نے کہا کہ تعزیتی اجلاس میں کراچی ایئر پورٹ پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کے ساتھ شہدا کے لواحقین سے تعزیت بھی کی گئی۔ اجلاس میں کراچی ایئر پورٹ پر دہشتگرد حملے میں جاں بحق ہونے والوں سے اظہار ہمدردی بھی کیا گیا۔