نیویارک (جیوڈیسک) اقوامِ متحدہ نے دنیا بھر میں ’ضمیر کے قیدیوں‘ کی رہائی کیلئے کام کرنیوالی غیر سرکاری تنظیم ’فریڈم ناؤ‘ کو تسلیم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
اس پیشرفت کو امریکہ کی کامیابی اور چین سمیت دیگر مخالفین کی ناکامی قرار دیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ ماہ اقوامِ متحدہ کی ایک کمیٹی جو کہ غیر سرکاری تنظیموں یا این جی اوز کو سندِ سفارت دیتی ہے، نے امریکہ میں موجود اس غیر سرکاری تنظیم کی ایسی ہی ایک درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔