واشنگٹن (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے 58 رکن ملکوں نے سوئٹزرلینڈ کی قیادت میں شام کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت میں مقدمہ چلانے کی فرانس کی تجویز کی بھرپور حمایت کی ہے۔
اس گروپ کی نمائندگی کرتے ہوئے عالمی ادارے میں سوئٹزرلینڈ کے سفیر پاؤل زیگر نے سلامتی کونسل کے نام ایک خط میں مطالبہ کیا ہے کہ سکیورٹی کونسل کو اس بارے میں قرار داد کو جلد از جلد منظور کرنا چاہیے۔