نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ میں پہلی بار یوم پاکستان منایا جائے گا۔ جنرل اسمبلی کے ہال میں پاکستان مشن کے زیر انتظام اور جیو کی شراکت میں پاکستانی گلوکار راحت فتح علی کا کنسرٹ ہوگا۔
یہ کنسرٹ اقوام متحدہ کے پاکستان مشن کے زیر انتظام اور جیو کی میڈیا پارٹنرشپ میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ کنسرٹ کا عنوان ہے، صوفی نائٹ امن کی موسیقی، اور اس کا مقصد پاکستان کی جانب سے عالمی اسٹیج پر دنیا کو امن اور یکجہتی کا پیغام دینا ہے۔
ڈیڑھ گھنٹے کی پرفارمنس میں گلوکار راحت فتح علی خان اپنے مقبول گیت پیش کریں گے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی کے مطابق یہ کنسرٹ پاکستان کے سافٹ امیج اور ملک کے شاندار ثقافتی ورثے کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کی ایک کوشش ہے۔