اقوام متحدہ میں ڈرون حملوں کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

United Nations

United Nations

نیو یارک (جیوڈیسک) ڈرون حملوں کے خلاف عالمی سطح پر پاکستان کے موقف کو تسلیم کر لیا گیا۔ پاکستان نے ہم خیال ممالک کے تعاون سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی ڈرون حملوں کے خلاف قرارداد پیش کی تھی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ڈرون حملوں میں معصوم اور بے گناہ شہری نشانہ بنتے ہیں۔ ڈرون حملے دہشتگردی میں اضافے کا باعث ہیں لہذا عالمی برادری ڈرون حملوں سے متعلق قوانین پر نظر رکھے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے بھی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈرون حملوں کو دہشتگردی کے خاتمے کے لئے رکاوٹ قرار دینے کے ساتھ دہشت گردی میں اضافہ کا سبب قرار دیا تھا لیکن اس کے باوجود امریکا کی جانب سے ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔