نیو یارک (جیوڈیسک) ایش کو اقوام متحدہ کا پلیٹ فارم ذاتی مقاصد کے حصول کے لیے استعمال کرنے کے الزامات کا بھی سامنا ہے۔
ایش سے تفتیش کا فیصلہ ڈیوڈ ننگ سے ان کے قریبی تعلقات منظر عام پر آنے کے بعد کیا گیا جب ڈیوڈ ننگ کی ملکیتی کمپنی کے زیر اہتمام مکاؤ میں ہونے والی ایک تقریب میں ایش بطور کو چیئرمین شریک ہوئے۔
ڈیوڈ ننگ اور ان کے اسسٹنٹ کو 19 ستمبر کو امریکہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ پچھلے دو سال میں انہوں نے 4.5 ملین ڈالر چین سے امریکہ منتقل کیے۔