اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف مختصر وفد کے ہمراہ آج امریکا روانہ ہوں گے ، نواز شریف 26 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ دفتر خارجہ کے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف آج مختصر وفد کے ہمراہ نیویارک روانہ ہوں گے۔
وہ جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف کئی عالمی رہنمائوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ نیویارک میں قیام کے دوران وزیر اعظم نواز شریف۔
نائب امریکی صدر جوبائیڈن اور دیگر عالمی رہنماؤں کے ہمراہ اقوام متحدہ امن کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا انسٹھ واں اجلاس شروع ہو گیا ہے جس میں دنیا بھر سے ایک سو بیس ممالک کے رہنما شریک ہوں گے۔