لاہور (جیوڈیسک) پی ٹی آئی کے سربراہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ماہرین کے مطابق اورنج ٹرین منصوبہ ثقافتی ورثے کو تباہ کر رہا ہے اور لوگ بے گھر ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 27 کلو میٹر طویل راول پنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے پر 46 ارب روپے لاگت آئی جبکہ پشاور میں اتنی ہی طویل بس اسکیم پر 13 ارب روپے لاگت آئے گی۔
عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے وزارت ریلویے کو کئی مرتبہ زمین دینے کی درخواست کی لیکن وزرات ریلویز نے پشاور میں بس منصوبے کے لئے اپنی بے کار زمین نہیں دی۔