اقوام متحدہ کا غیر متعدی بیماریوں سے جانوں کا ضیاع روکنے کیلئے عزم کا اظہار

United Nations

United Nations

اقوام متحدہ (جیوڈیسک) اقوا م متحدہ کے رکن ممالک نے دنیا کو غیر متعدی بیماریوں کے بوجھ سے آزاد کرنے کی کوششوں کو تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

دل اور سانس کے امراض، کینسر اور شوگر جیسے خطرناک بیماریوں کے حوالے جنرل اسمبلی کا ایک روزہ اجلاس ہوا جس میں ان بیماریوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب مسعود خان نے ان بیماریوں کو کنٹرول کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے دنیا کی بڑی ادویات کمپنیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی کارپوریٹ سوشل ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے ترقی پذیر ممالک میں مناسب قیمتوں پر ادویات ترسیل کریں۔