لاہور (جیوڈیسک) پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کا اقوام متحدہ ازخود نوٹس لے، مسلمانوں کے خلاف اذیت رسانی کا کام بند کرایا جائے۔
لاہور میں نمازجمعہ کے بعد احتجاجی ریلی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ بعض فسطائی قوتیں مذاہب میں تصادم کرانا چاہتی ہیں، 26 جنوری کو اسلام آباد میں سیاسی، دینی کل جماعتی کانفرنس ہوگی، 25 جنوری کوملک بھر کے گرجا گھروں میں گستاخانہ خاکوں کےخلاف قرارداد مذمت پیش کی جائیں گی