لاہور (جیوڈیسک) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستا ن لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ غزہ کے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت ظلم کی انتہا اور عالمی ضمیر پر تازیانہ ہے، مسلسل بمباری، گولہ باری، ٹینکوں اور زمینی کاروائی سے خواتین بچوں سمیت 500 سے زائد فلسطینی شہید 3500 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ اور عالم اسلام نے بے حسی ترک نہ کی تو بڑاانسانی المیہ رونما ہو سکتا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف مسئلہ فلسطین پر لاتعلق رہنے کی بجائے ایران ، ترکی ، سعودی عرب کو ایک پیج پر لانے کی کوشش کریں اس سے عالم اسلام متحد ہو گا۔
جماعت اسلامی 25 جولائی کو ملک بھر میں یوم عزم منائے گی اور فلسطینی عوام کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہا ر کیاجائے گا۔