کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے 18 مارچ کو بھرپور عوامی طاقت کے مظاہرے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں ایک اہم شخصیت کی شمولیت کا اعلان بھی متوقع ہے ۔
ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کا 18 مارچ کو یوم تاسیس کے موقع پر بھرپور عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔ ایم کیو ایم کے 32 ویں یوم تاسیس کے موقع پر جناح گراؤنڈ میں جلسہ منعقد کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق جلسے میں ایک اہم شخصیت ایم کیو ایم میں شمولیت ا ختیار کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 18مارچ کو این اے 245 اور پی ایس 115 کے امیدواروں کا بھی اعلان کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں متحدہ کے تمام شعبہ جات کو تیاریوں کی ہدایت کردی گئی۔