اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کا ورکنگ باؤنڈری کا دورہ، متاثرین سے ملاقاتیں

United Nations Soldiers

United Nations Soldiers

راولپنڈی (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق مبصر گروپ نے ورکنگ باؤنڈری کے چارواہ، چپراڑ اور پوکھلیاں سیکٹرز کا دورہ کیا اور بھارتی جارحیت سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیتے ہوئے جانی و مالی نقصانات کے شواہد اکٹھے کئے اور متاثرہ علاقوں میں لوگوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔

مبصر گروپ نے سی ایم ایچ سیالکوٹ کا بھی دورہ کیا اور بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہریوں سے بھی ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے یکم اکتوبر سے اب تک ورکنگ باؤنڈری پر 24 بار سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا جس میں 11 شہری شہید ہوئے جبکہ لائن آف کنٹرول پر 26 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی جس میں ایک شہری نے جام شہادت نوش کیا۔