لیبیا (اصل میڈیا ڈیسک) لیبیا کی پارلیمنٹ نے اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ طرابلس کی حکمران قومی وفاق حکومت کو بیرون ملک سے اسلحہ اور جنگجوئوں کی سپلائی روکے۔
لیبی پارلیمنٹ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نیشنل آرمی کی جانب سے اعلان کردہ جنگ بندی پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
قبل ازیں لیبی پارلیمنٹ کے اسپیکر عقیلہ صالح نے لیبی فوج کے سربراہ جنرل خلیفہ حفتر سے ملاقات کی تھی۔ قاہرہ میں ہونے والی اس ملاقات میں لیبیا میں ترکی می مداخلت روکنے کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا۔
لیبی ذرائع کا کہنا ہے کہ مصر اور بعض دوسرے علاقائی اور عالمی ممالک کے ساتھ مل کر لیبیا سے غیرملکی جنگجوئوں کے انخلا اور ترک فوج کی واپسی کے لیے متحرک ہوگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کی جنرل لیڈر شپ فوج علاقائی اور عالمی سطح پر جنگ بندی کی اپیلوں اور بحران کے سیاسی حل کے لیے عالمی برادری کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔