کراچی (جیوڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچیج میں تیزی کے باعث 100 انڈیکس ایک بار پھر 40 ہزار کی حد عبور کرنے میں کامیاب رہا۔
کاروبار کے دوران ایک وقت میں انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ بھی دیکھا گیا جبکہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ 569 پوائنٹس کی کمی سے 39 ہزار 771 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی تھی۔
سٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی جنگی جنون کے باعث سرحدی کشیدگی میں اضافے سے سرمایہ کار بوکھلاہٹ کا شکار تھے۔
مگر وزیر اعظم کی جانب سے اقوام متحدہ میں کی جانے والی تقریر کو سرمایہ کاروں نے سراہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔