اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے اسرائیلی مظالم پر خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ چوہدری خالد جٹ

Ch Khalid Jutt

Ch Khalid Jutt

فیصل آباد: موبائل ایسوسی ایشن کچہری بازار کے صدر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کارپوریشن کے نائب صدر چوہدری خالد جٹ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے اسرائیلی مظالم پر خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ بانکی مون نے اسرائیل کیخلاف آواز نہ اٹھا کر پوری دنیا کے مسلمانوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

او آئی سی اور مسلم حکمران فلسطین کے حساس مسئلے پر فی الفور اسلامی سربراہی کانفرنس منعقد کروائیں۔ پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک اسرائیلی مظالم رکوانے کے لئے اقوام متحدہ اور اسرائیل پر دبائو ڈالیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی مظالم عالم اسلام کی غیرت ایمانی کے لئے کھلا چیلنج ہے۔ فلسطین کے مسلمانوں کو مظالم سے نجات دلانے کے لئے کردار حسینی کو زندہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی جانوں و مال کا قتل عام کرنے پر اسرائیل کی بنیادی رکنیت معطل کرے اور تمام ممالک کو اسرائیل سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرے۔