واشنگٹن (جیوڈیسک) اقوام متحدہ نے شام کے شہر حلب میں شہریوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے طرفین سے فائر بندی کی اپیل کی ہے۔
سعودی عرب کیطرف سے تیار اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی انسانی حقوق کی ذمہ دار کمیٹی میں پیش کردہ مسودہ قرار داد کو 15 کے مقابلے میں 116 ووٹوں سے قبول کر لیا گیا ہے ۔ کمیٹی کے اس فیصلے کو آئندہ ماہ جنرل کمیٹی میں رائے دہی کے لیے پیش کیا جائے گا ۔
شام میں خانہ جنگی کے آغاز 2011 سے لیکر ابتک ہر سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شام میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی مذمت کی جاتی ہے۔
امسال قبول کی جانے والی قرار داد میں حلب میں شہریوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کی مذمت کی گئی ہے اور فائر بندی اور انسانی امداد کی فراہمی کی اپیل کی گئی ہے۔
کمیٹی نے ایران میں پھانسی کی سزاؤں اور کریمیا اور شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بھی مذمت کی ہے۔