دمشق (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کی بیس رکنی ٹیم ممنوعہ کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی کے لئے شام پہنچ گئی ہے، ٹیم 1 ماہ میں شام کی کیمیائی ہتھیار بنانے کی صلاحیت کو غیر فعال کرے گی۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کے ممنوعہ کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی سے متعلق منظور ہونے والی قرارداد پر عمل کرنے کے لئے اقوام متحدہ کے کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے والے ادارے کی 20 رکنی ٹیم آج شام پہنچ گئی ہے جہاں وہ 1 ہزار ٹن سارین اور مسٹرڈ گیس پر مشتمل کیمیائی ہتھیاروں کا معائنہ کرنے کے بعد ان ہتھیاروں کو تلفی کے لئے اقوام متحدہ کے زیر نگرانی دینے کے عمل کی نگرانی کریں گے۔
اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت شام کے کیمیائی ہتھیار تلف کرنے کی ڈیڈ لائن جون 2014 تک ہے۔