نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ادارہ کے مختلف ممالک میں تعینات امن مشنز کے فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی اجرتوں میں اضافہ کے حق میں ووٹ دیا ہے جبکہ ان امن مشنز میں پاکستان کی بڑی تعداد میں فوجی اور پولیس اہلکارشامل ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق 1992ء کے بعد فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کے عالمی مشنز کے لئے معاوضوں پرنظر ثانی کی قرارداد 193 رکنی جنرل اسمبلی نے منظور کر لی ہے۔
اس قرارداد کی منظوری کے بعد اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان نے قرارداد کی منظوری اورامن مشنز کے معاوضوں میں اضافہ کو درست سمت میں اقدام قرار دیا ہے۔