متحدہ اپوزیشن میں دراڑ پڑ گئی، ایم کیو ایم کا علیحدگی کا فیصلہ

MQM

MQM

کراچی (جیوڈیسک) پانامہ لیکس کے معاملے پر ایم کیو ایم متحدہ اپوزیشن سے راہیں الگ کر لیں، ایم کیو ایم نے اپنا لائحہ عمل تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے متحدہ اپوزیشن سے علیحدگی اختیار کر لی ہے اور پانامہ لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے اپنا لائحہ عمل تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کو متحدہ اپوزیشن کی پانامہ لیکس کے حوالے سے حکمت عملی پر اعتراض تھا جس کے باعث ایم کیو ایم نے اپنے راستے جدا کر لئے۔

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے اس حوالے سے اجلاس کے لیے میاں عتیق اور بیرسٹر سیف کو کراچی طلب کر لیا جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے آئندہ 48 گھنٹے میں اہم پریس کانفرنس متوقع ہے۔