کراچی (اسٹاف رپورٹر) تنظیم فلاح وبہبود کے جنرل سیکریٹری مختار احمد نے کراچی کی تمام فعال تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ کامیابی کا راز اتحاد میں مضمر ہے تمام سماجی و فلاحی تنظیمیں انفرادی جدو جہد کی بجائے اگر اجتماعی جدو جہد کریں تو ملک سے غربت ،جہالت ،بے روز گاری کے ساتھ طبی سہولت کی عدم دستیابی کے باعث دنیا سے رخصت ہونے جیسے اقدام کی روک تھام یقینی بنا نے کے ساتھ معاشرے کے سماجی مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں کراچی والنیٹیئر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے فنانس سیکریٹری ڈاکٹر حنیف اللہ کی قیادت میں سماجی وفلاحی تنظیموں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا مختار احمد نے کہاکہ یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہمارے صوبے کی وزیر سماجی و بہبود شمیم ممتاز حقیقی معنوں میں معاشرے میں سدھار لانے کے لئے این جی اوز کی ترقی اور اسے فعال بنا نا چاہتی ہیں انہوں نے سماجی رہنمائوں سے کہاکہ وہ اب ہمارا یہ فرض ہے کہ صوبائی وزیر شمیم ممتاز کا ہاتھ بٹا ئیں اور ان کے ساتھ ملکر سندھ میں سماجی انصاف کو یقینی بنا کر خوشحال معاشرے کی تشکیل کو یقینی بنا نے میں اپنا کردار ادا کریں۔ جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹری