کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سیاست میں نظریات کا اختلاف اور اختلافی رائے کا اظہار جمہوریت کا حسن اور عوام کی فلاح و ترقی کیلئے بنیادی نکتے کی حیثیت رکھتا ہے مگر اختلافات کا غضبناکی میں ڈھل جانا اور الزامات کی برسات بن کر ایکدوسرے کے کردار پر کیچڑ کی طرح انڈیلاجانا کسی طور تہذیب ‘ شائستگی ‘ سیاست کا جمہوریت کا خاصہ نہیں کہلایا جاسکتا۔
اسلئے تحریک انصاف و متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان جاری سیاسی محاذ آرائی میں مصالحت و نرمی کی آمد قوم کراچی کے شہریوں کیلئے نیک شگون ہے اور چونکہ کراچی پاکستان کا حب ہے اسلئے عمران خان اور الطاف حسین کی جانب سے ایک دوسرے کیلئے برادرانہ رویئے و خلوص کا اظہار یقینا پاکستانیوں کیلئے نیک شگون کہلایاجاسکتا ہے جس پر ہم تحریک انصاف و متحد ہ قومی موومنٹ کے قائدین ‘ رہنمائوں اور کارکنوں سمیت پوری قوم کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
پاکستان راجونی اتحاد کے سربراہ امیر سولنگی نے ایم کیو ایم و پی ٹی آئی کے درمیان جاری محاز آرائی کے خاتمے پر کراچی کے شہریوں کو مبارکباد اور نیک تمنائوں کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی افہام و تفہیم ‘ مصالحت اور ایک دوسرے کی مینڈیٹ و قوت کو تسلیم کرنے اور اس کے احترام میں ہی پنہاں ہے بصورت دیگر الزامات و محاذ آرائی ہمیشہ جنگ و جدل ‘ قتل و غارت اور تباہی و بربادی کا باعث ہی ثابت ہوا کرتے ہیں۔