کراچی : سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی نے طلبہ کے ایک وفد سے دوران گفتگو کہا کہ متحدہ اور مہاجر قومی موومنٹ کا مہاجروں کی بقا ء اور اتحاد کو برقرار رکھنے کیلئے ایک ہونا مہاجر قوم کی ترقی وخوشحالی کی ضمانت ہوگا۔
عالم علی نے کہا کہ مہاجروں کی ترقی وخوشحالی اسلحہ نہیں قلم ، تشدد گاہیں نہیں درسگاہوں سے وابسطہ ہیں۔ عالم علی نے کہا کہ موجودہ جدید دور میں دانش وروں نے ترقی کیلئے ایک حد مقرر کردی ہے اسکے لیے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ وہ قوم اتنی ہی ترقی کرے گی جتنی اسکے پاس تعلیم ہوگی۔ عالم علی نے طلبہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اپنے بہتر مستقبل کیلئے اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر مر کوز رکھیں کیونکہ تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔