متحدہ نے مہاجروں کو حاصل شدہ حقوق سے محرم کیا۔ عالم علی

Karachi

Karachi

کراچی : متحدہ کی ناقص حکمت عملی اور غلط حکمرانی کے باعث کراچی کے مہاجروں کو پہلے سے حاصل امن، تعلیم، صحت، صاف پانی، صفائی اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات سے محروم کر دیا گیا یہ بات سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئرمین عالم علی نے NGOs کے نمائندوں سے کہی، انہوں نے بتایا کہ 1985 تک کراچی میں کوئی قتل، بھتہ خور، نہیں تھا۔ (امن) شہر کی عوام اپنے گھر کا دروازہ بند کئے بغیر باہر سوتے تھے۔

گورنمنٹ کے اسکولوں میں داخلے کے لئے سورس لگانی پڑتی تھی،پانی گھروں میں آتا تھا،ہر کونسلر کے پاس صفائی، فراہمی ونکاسی آب کا عملہ ہوتا تھا،جبکہ KTC عوام کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کر رہی تھی،عالم علی نے کہا کہ کراچی کے مہاجروں نے ایم کیوایم کے سینیٹرز ،MNA,MPA میئرزاورکونسلر زمنتخب کئے ،جبکہ MQM نے 1988 میں کراچی کے لاکھوں مہاجر وں کو جعلی فناس کمپنیو ں (جس میں صمد دادا بھائی سمیت دیگر کمپنیوں)سے لٹوا کرMQMنے غربت کی لکیر کے نیچے زندگی گزارنے کا تحفہ دیا،انہوں کہا کہ ایم کیو ایم کے اقتدار میں شامل ہو نے سے پہلے اس کے رہنمائوں کے پیروں میں چپل نہیں تھی، آج ارب پتی وکروڑ پتی بنے ہوئے ہیں۔

جاری کردہ
سیکریٹری نشرواشاعت