کراچی (جیوڈیسک) صوبائی وزیر سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مڈٹرم انتخابات کے حق میں نہیں تاہم مڈٹرم انتخابات ہوتے ہیں تو پی پی کو اعتراض نہیں۔
سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے افطار عشائیہ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی پی اور ایم کیو ایم کے تعلقات میاں بیوی کی طرح ہیں جس میں ہم میاں ہیں۔ اگست کا مہینہ مشکل سے گزریگا، گرم اور ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی۔
متحدہ کے رہنما وسیم اختر نے کہا کہ ایم کیو ایم پیپلز پارٹی تعلقات اچھے ہیں ہمارے تعلقات میں تحفظات پر بات چیت ہوتی رہتی ہے، منظور وسان خواب دیکھتے ہیں ان کی باتیں خواب سے زیادہ نہیں۔